شہباز شریف مستعفی، سب سے بڑا عہدہ نوازشریف سنبھالیں گے
ویب ڈیسک
|
13 May 2024
شہباز شریف نے سب سے بڑے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کی ن لیگ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا جبکہ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ اٹھارہ مئی کو صدر منتخب کرنے کی توثیق کرے گی۔
ن لیگ نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی آئین کی شق 15 کے تحت طلب کیا ہے اور اس حوالے سے اراکین کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
اجلاس میں نواز شریف کو قائمقام صدر نامزد کیا جائے گا جس کے بعد 28 مئی کو نام کی توثیق کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ لاہور کے دوران ان کی قائد نواز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی قرار داد بھی پاس ہوچکی ہے۔
Comments
0 comment