’شہباز شریف نے اپنی شہہ رگ کاٹ دی‘ ، حکومت کیلیے نئی مشکل
ویب ڈیسک
|
9 Jul 2024
حکومت کی جانب سے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو شہریوں کے کال اور میسجز سننے اور اسے ٹریس کرنے کا اختیار گزشتہ روز دیا گیا ہے تاہم اب یہ اقدام بھی حکمرانوں کے گلے پڑتا نظر آرہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی اجازت کے بعد آئی ایس آئی کے گریڈ 18 کے افسر کو کسی بھی شہری کی کالز اور میسجز ریکارڈ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیلیے ایک علیحدہ سے یونٹ قائم بھی کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے یہ اجازت قومی سلامتی کے پیش نظر دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس اجازت کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے عدالت میں چلینج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اجازت دے کر شہباز شریف نے اپنی شہہ رگ کاٹ لی اور اُن کا جمہوریت کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔
عمر ایوب نے پیش گوئی کی کہ یہ اجازت نامہ حکومت کیلیے مزید مشکل پیدا کرے گا اور حکومت ایک نئی مشکل میں بھی آجائے گی کیونکہ عدالت اسے غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے گی۔
Comments
0 comment