شام میں کشیدگی ، 250 پاکستانی زائرین پھنس گئے

شام میں کشیدگی ، 250 پاکستانی زائرین پھنس گئے

ایئر پورٹ بند ہونے کے باعث شام میں تقریبا 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔
شام میں کشیدگی ، 250 پاکستانی زائرین پھنس گئے

Webdesk

|

8 Dec 2024

کراچی: سیکڑوں پاکستانی زائرین باغی ملیشیا حیات التحریر الشام کے شام پر قبضے کے باعث شام میں پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی ملیشیا حیات التحریر الشام نے سرکاری عمارتوں اور ائیر پورٹس کا کنٹرول سبنھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ بند ہونے کے باعث شام میں تقریبا 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔

کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع اللہ نے بتایا کہ قبضے کے بعد باغیوں نے ائیر پورٹ بند کر دیا ہے، ہماری آج لاہور کیلئے پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔ جبکہ 11دسمبر کی کراچی کیلئے فلائٹ بھی کینسل ہے۔

زائرین کے مطابق شام ونگز کے تحت ائیر لائنز کا آج کا شیڈول واضح نہیں، دمشق کے علاقے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا میں ہوائی فائرنگ کے باعث خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی زائرین مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق اور شام کا سفر کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!