شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے اہم ہدایات جاری
باغیوں نے بشار الاسد کا اقتدار ختم کردیا ہے
Webdesk
|
9 Dec 2024
شام میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اہلخانہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں 1200 پاکستانی ہیں، تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور دمشق سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں۔
رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر: 051-9207887 اور ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔
شام میں رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر/واٹس ایپ +963987127822، +963990138972 اور ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment