شمالی وزیرستان میں 30 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی میں مؤثر طریقے سے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

ویب ڈیسک
|
18 Feb 2025
سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 30 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments
0 comment