پی ٹی آئی تاریخ کے شدید مالیاتی بحران کا شکار، 3 ماہ سے تنخواہیں نہ دی جاسکیں

پی ٹی آئی تاریخ کے شدید مالیاتی بحران کا شکار، 3 ماہ سے تنخواہیں نہ دی جاسکیں

پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ چالیس ہزار فنڈ مانگ لیا، چندہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی تاریخ کے شدید مالیاتی بحران کا شکار، 3 ماہ سے تنخواہیں نہ دی جاسکیں

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2025

پاکستان تحریک انصاف قانونی مشکلات کے بعد اب شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی ہے اور اس وجہ سے تین ماہ سے کارکنان و ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جاسکیں۔

پی ٹی آئی نے مالیاتی بحران سے نکلنے کیلیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ چالیس ہزار روپے فنڈز مانگا ہے۔

پی ٹی آئی نے چندہ جمع کرنے کی ذمہ داری چیف وہیپ عامر ڈوگر اور پارلیمانی لیڈر کے سپرد کی جبکہ ارکان اسمبلی کو چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ دو قسطوں میں فنڈز جمع کرواسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شدید مالی بحران اور ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے فنڈ ریزنگ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹری جنرل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!