شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن شہید

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن شہید

دھماکے میں 17 جوان زخمی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن شہید

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ میر میں ہونے والے خودکش دھماکے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن شہید ہوگئے۔

میر علی کے علاؤہ خدی میں حملہ اور نے بارود سے بھری گاڑی قلعے پر ماری جس سے دھماکا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 17 فوجی جون زخمی ہوئے جن میں سے 7 کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے خدی مارکیٹ بلڈنگ کو شدید نقصان ہے، واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہیں جبکہ فورسز نے بھی گھیراؤ کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!