شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Webdesk

|

16 Jan 2025

اسلام آباد:ملک بھر میں شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی،17 جنوری سے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔

نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کل 17 جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بندکی جا رہی ہے،

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص اوورسیزکومشکلات پیش آتی تھیں اور انگلیوں کے نشانات، مطلوبہ دستاویزاسکین کر کے اپ لوڈکرنیمیں پریشانی ہوتی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جعلسازعناصر جعلی ویب سائٹس سے دستاویز بنوانے میں معاونت کاکاروبار کررہے تھے، شہریوں کی ذاتی معلومات لیکران کا غلط استعمال کرنیکی کوشش کی جاتی تھی تاہم غیرقانونی سر گرمیوں کے تدارک کیلئے 17 جنوری سے ویب سائٹ بندکی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے، نادرا ودیگر اداروں سے ملکر ان عناصر کیخلاف کارروائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!