شیخ مجیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر عمران خان کیخلاف تحقیقات شروع

شیخ مجیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر عمران خان کیخلاف تحقیقات شروع

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ چار لوگوں سے تحقیقات کرے گا جس میں تعین کیا جائے گا کہ ویڈیو عمران خان کی منظوری سے شیئر ہوئی یا نہیں
شیخ مجیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر عمران خان کیخلاف تحقیقات شروع

ویب ڈیسک

|

30 May 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے  سائبر ونگ نے ایکس، فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شیخ مجیب اور سقوط ڈھاکا کے حوالے سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر ونگ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ گزشتہ دنوں عمران خان کے آفیشل ایکس( سابقہ ٹوئٹر)  ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام  پر ویڈیو پوسٹ کی گئی جبکہ وہ جیل میں ہیں اور اُن کا آفیشل اکاؤنٹ پروپیگنڈا ویڈیوز یا ٹویٹس کے لیے استعمال ہورہا ہے۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران چار لوگوں سے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، جس میں عمران خان، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن ہیں۔ انکوائری ٹیم یہ بات جاننے کی کوشش کرے گی کہ ویڈیو عمران خان کی اجازت سے شیئر وہئی یا نہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا،اکاؤنٹ ہولڈرکی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر نے ٹوئٹ نہیں کیا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال پر بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!