شیر افضل مروت اڈیالہ جیل طلب

شیر افضل مروت اڈیالہ جیل طلب

بانی چیئرمین نے ہنگامی بنیادوں پر پی ٹی آئی رہنما کو طلب کیا
شیر افضل مروت اڈیالہ جیل طلب

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے اہم اور سرگرم رہنما شیر افضل مروت کو بانی نے اڈیالہ جیل طلب کرلیا۔

شیر افضل مروت ان دنوں انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ورکرز کنونشن کیے اور کارکنان کے ساتھ ریلیاں بھی نکالیں۔

اب شیر افضل مروت کو بانی چیئرمین عمران خان نے سندھ میں تمام سرگرمیاں معطل کر کے فوری طور پر اڈیالہ جیل ملاقات کیلیے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت اپنے بے باکانہ اور دو ٹوک انداز کی وجہ سے عوام میں مشہور اور رہنماؤں کی نظروں میں کھٹکتے ہیں۔

متعدد بار پی ٹی آئی قیادت انکے بیانات اور پارٹی پوزیشن سے لاتعلقی بھی اختیار کر چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!