شیر افضل مروت کو نکالنے پر پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں میں تلخ کلامی

شیر افضل مروت کو نکالنے پر پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں میں تلخ کلامی

اسد قيصر نے كہا كہ شير افضل كي سياسی كميٹی سے بے دخلی پارٹی اور اُن سے زیادتی ہے۔
شیر افضل مروت کو نکالنے پر پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں میں تلخ کلامی

Webdesk

|

14 May 2024

پاكستان تحریک انصاف کی سياسی كميٹی كے اجلاس ميں شير افضل مروت كے معاملے پر دو اہم رہنماؤں  كے درميان تلخ كلامی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس كے دوران شبلی فراز اور اسد قيصر كے درميان سخت جملوں  كا تبادلہ ہوا۔

اسد قيصر نے كہا كہ شير افضل كي سياسی كميٹی سے بے دخلی پارٹی اور اُن سے زیادتی ہے۔

شبلی فراز نے اسد قيصر كو جواب ديتے ہوئے كہا كہ پارٹی پاليسي امور پر بولنے والے آپ كون ہوتے ہيں؟ آپ كو پارٹی ميں  آئے چند سال ہوئے جبکہ میں 1995 سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔

اسد قيصر نے كہا كہ كميٹی كو جس طرح شير افضل كے خلاف استعمال كيا گيا يہ زيادتی ہے۔ اس دوران شبلہ فراز نے معذرت كي تاہم اسد قيصر، شبلی فراز كے رويے پر سياسی كميٹي كا اجلاس چھوڑ كر چلے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!