شیر افضل مروت کورونا کا شکار، اسپتال میں داخل
ویب ڈیسک
|
19 Sep 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے۔
شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ انہیں گزشتہ چند روز سے تیز بخار جبکہ جسم میں شدید درد تھا۔
مروت کے مطابق انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ٹیسٹ کروایا تو کورونا کی تشخیص ہوئی ۔ پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ اب کورونا پہلے کی طرح خطرناک نہیں تاہم آپ سب میری صحت یابی کیلیے دعا کریں۔
پوسٹ کے مطابق شیر افضل مروت اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کب سے اسپتال میں داخل ہیں۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے جلسے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
Comments
0 comment