شیر افضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے فارغ، ذرائع
شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
Webdesk
|
8 May 2024
اسلام آباد : شیر افضل مروت کے بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا گیا، شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے سائڈ لائن کر دیا گیا،بانی چئیرمین شیر افضل مروت سے خفا ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنمائوں نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی، شیر افضل مروت نے آج پارٹی رہنمائوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments
0 comment