شیرافضل، عامر ڈوگر سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنمائوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

شیرافضل، عامر ڈوگر سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنمائوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
شیرافضل، عامر ڈوگر سمیت پی ٹی آئی کے 7 رہنمائوں کا جسمانی ریمانڈ منظور

Webdesk

|

10 Sep 2024

اسلام آباد : انسداد دِہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنمائوں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ، شیخ وقاص اور شعیب شاہین کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے اسی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو ڈسچارج کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کوحراست میں لے لیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!