سکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 15 خوارج واصل جہنم
سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ اطلاع پرکیا جس میں 15 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا۔
Webdesk
|
10 Dec 2024
سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میںآپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ اطلاع پرکیا جس میں 15 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے۔
Comments
0 comment