اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط بھیجنے پر مقدمہ درج
Webdesk
|
2 Apr 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط بھیجنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی آر آئی برانچ کے ڈیوٹی کلرک قدیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے آج میں نے تمام ججز کے اسٹاف کو نائب قاصد اکرام اللہ کے زریعے آٹھ خطوط تقسیم کئے، کچھ دیر بعد قمر خورشید کی کال آئی کہ اس میں پاؤڈر ہے، جس کے بعد تمام ریڈر صاحبان کو مطلع کیا گیا کہ وہ لفافے نا کھولیں۔
ریشم زوجہ وقار حسین اور نامعلوم افراد نے مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ مقامی پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ متن کے مطابق چار عدد لفافے جو کھلے ہوئے تھے ان پر سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔
متن کے مطابق لفافوں کے اوپر تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دیکر جسٹس سسٹم پر تنقید کی گئی ہے اور دھمکانے کے لیے مخصوص شکل اور bacilus anthrax is کے الفاظ استعمال کئے گئے۔ انگریزی خطوط مین تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment