اسلام آباد ہائیکورٹ نے حساس ادارے کے اہلکاروں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حساس ادارے کے اہلکاروں پر پابندی عائد کردی

عدالتی عملے نے بھی نوٹس چسپاں کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حساس ادارے کے اہلکاروں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک

|

17 May 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمور جہانگیری نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔

کمرہ عدالت کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے اس بات کی  تصدیق کی جبکہ عدالتی عملے نے بھی نوٹس چسپاں کردیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت ہے کہ خفیہ اداروں سے منسلک افراد کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!