اسلام آباد میں پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد میں پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں پر پابندی کا فیصلہ

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹریکل موٹرسائیکلوں کے فروغ کا فیصلہ
اسلام آباد میں پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں پر پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

وفاقی دارالحکومت کو بین الاقوامی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کی کوشش میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی سی ٹی میں ماحول دوست سہولیات لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر نے سینٹر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو پیٹرول بائیک خریدنے سے روکے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے الیکٹرک موٹر بائیکس کیلیے قائل کریں۔

انہوں نے اسلام آباد کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی ایمرجنسی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بڑے پیمانے پر آمدورفت کے لیے الیکٹرک بسیں لانے کا عزم کیا۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو ڈیوٹی منتقل کرنے اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) جلد قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے حکام کو کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام، سرینا چوک پر انڈر پاس کی تعمیر اور F-9 پارک چوک پر فلائی اوور سمیت منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے حکام سے اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کی تیزی سے تکمیل کے لیے کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ محسن نقوی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 17 سالوں سے معطل اسلام آباد ماڈل جیل پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور پہلا مرحلہ مقررہ تاریخ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے ریکارڈ ٹیکس کی وصولی پر سی ڈی اے اور اس کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!