سلمان اکرم راجہ کا عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا عندیہ
علیمہ خان کی جانب سے عائد حکومت کی سہولت کاری کے الزامات کو مسترد کیا۔
Webdesk
|
16 Apr 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی ائی چھوڑنے کا مشروط عندیہ دے دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کی جانب سے عائد حکومت کی سہولت کاری کے الزامات کو مسترد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے جب استیفہ دیا تو عمران خان کی ہدایت کے بعد تینوں بہنیں میرے پاس ائیں اور ہاتھ پیر جوڑ کر ذمہ داری برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر میں نے آمادگی ظاہر کی۔
سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اب میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد استعفی دے دوں گا۔
Comments
0 comment