سمندری طوفان کے پیش نظر تیسرا الرٹ، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان

سمندری طوفان کے پیش نظر تیسرا الرٹ، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان

موجودہ نظام سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مزید مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے
سمندری طوفان کے پیش نظر تیسرا الرٹ، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان

Webdesk

|

30 Aug 2024

کراچی: شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کر دیا جس کے سبب کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق رن آف کچھ، انڈیا اور ملحقہ علاقوں پر موجود ڈیپ ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھا، ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

موجودہ نظام سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مزید مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں موسلادھار/انتہائی موسلادھار بارشوں کے ساتھ وسیع بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 31 اگست تک تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، ٹی اے یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس سسٹم کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی طوفان بننے کے بعد بلوچستان کے قریب سے گزرتا عمان کی جانب بڑھے گا، کراچی سمیت دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!