سمندری طوفان شکتی، 9 واں الرٹ جاری کردیا گیا

سمندری طوفان شکتی، 9 واں الرٹ جاری کردیا گیا

6 اکتوبر تک طوفان کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان شکتی، 9 واں الرٹ جاری کردیا گیا

Webdesk

|

5 Oct 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ شمال مغربی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھا۔

 اب اس کا مرکز کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے، 6 اکتوبر تک طوفان  کے مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے بعد یہ مغرب، وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر مڑ کر مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا۔سندھ کے ساحلی مقامات کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سمندری میں طغیانی کا امکان ہے۔

 ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔سائوتھ شمالی اور مغربی بحیرہ عرب میں سمندر کی لہرین بہت اونچی رہنے کی توقع ہے، 7 اکتوبر کو سمندر کی بلند لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!