اسموگ پر قابو پانے میں کچھ سال لگیں گے، وزیراعلی مریم نواز
ویب ڈیسک
|
13 Nov 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسموگ کوئی نیا نہیں بلکہ بہت پرانا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے میں کچھ سال لگیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور انشاء اللہ چند سالوں بعد اسموگ کنٹرول ہوگی اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔
انہوں نے اپنی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ میرا یہاں علاج ہورہا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ٹھیک ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اب مشکلات سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ اب اچھی خبریں اور معیشت بہتر ہورہی ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت سے نکل جائے گا، اسٹاک مارکیٹ 96 ہزار کی حد کو چھو گئی اور مہنگائی کم ہورہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی حکومت کے 7 سال بعد اب مہنگائی کم ہورہی ہے۔
Comments
0 comment