سندھ: مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

سندھ: مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا
سندھ: مالی سال 27-2026  کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

Webdesk

|

17 Jun 2026

کراچی:  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کر دیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا، سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الانس 2022 اور 2025 ضم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، سندھ میں کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی۔

سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا، غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 2 ہزار 560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

تعلیم کیشعبیکیلیے 25.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تعلیمی معاونتی خدمات پر سیلز ٹیکس کم کرکے 5 فیصد کردیاگیا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے عوام اور کاروباری طبقیکو ریلیف فراہم کرنے کے بھی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے کراچی میں 'سندھ انٹرنیشنل فائننشل سینٹر' بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ فائننشل سینٹر  انفراسٹرکچر فنانس، اسلامک فنانس اور کلائمیٹ فنانس کا پلیٹ فارم ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا سندھ نے آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت قومی استحکام کیلئے 260 ارب روپے کے انتظامات پر اتفاق کیا، 260 ارب کی قومی معاونت کے باوجود سندھ نے آئینی حقوق اور ترقیاتی ترجیحات کا تحفظ یقینی بنایا، سندھ نے قومی مفاد میں کردار ادا کیا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا، سندھ کی عوام نے ہمیشہ ذمہ دار وفاقی اکائی ہونیکا ثبوت دیا۔

سندھ میں متوسط طبقے کیلئے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانیکا اعلان کیا گیا، وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 18 ارب روپیکی لاگت، 2لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے، غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹمز فراہم کر چکے ہیں۔

وزیراعلی نے عالمی سرمایہ کاری کیلئے سندھ گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر انیشیٹو کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ سندھ میں کچرے سے ایندھن، تجارتی مصنوعات بنانے کا ویسٹ ٹو ویلیو  پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیاگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!