سندھ: قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری

سندھ: قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری

وزیر اعلی سندھ نے خصوصی فیصلہ کیا ہے
سندھ: قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2025

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عام قیدیوں 120 دن کی خصوصی معافی کو دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا بڑی عید پر بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی شامل نہیں ہیں۔

وزیر اعلی سندھ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر اطلاق نہیں ہو۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!