سندھ، سال میں ایک ارب کے ٹریفک چالان، 90 فیصد سے زائد وصولی کراچی سے

سندھ، سال میں ایک ارب کے ٹریفک چالان، 90 فیصد سے زائد وصولی کراچی سے

سندھ حکو۔ت نے آئندہ مالی سال میں چالان کی رقم 25 کروڑ اضافے سے مختص کی ہے
سندھ، سال میں ایک ارب کے ٹریفک چالان، 90 فیصد سے زائد وصولی کراچی سے

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

سندھ میں ٹریفک چالان صوبائی حکومت کی نان ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں کیونکہ مالی سال 2023-2024 میں ایک ارب روپے حکومت کو وصول ہوئے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ایک روبہ روپے میں سے 90 فیصد سے زائد رقم کراچی جبکہ 7 فیصد کے قریب سندھ کے دوسرے شہروں سے وصول ہوئی۔

آئندہ مالی سال میں حکومت نے ٹریفک چالان کی وصولی کا ہدف آیک ارب 25 کروڑ مختص کیا ہے۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق اسلحہ لائنس کی مد میں سندھ حکومت کی آمدن 68کروڑ روپے رہی جو آئندہ مالی سال 70کروڑ روپے رہنے کی توقع ہے۔ 

سندھ حکومت اسکول کالج یونیورسٹیوں سے بھی فیس، داخلہ فیس، عمومی ریکوریز اور دیگر مد میں پچاس کروڑ روپے وصول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ آئندہ مالی سال ایک ارب روپے وصولی کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!