سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی ٹھان لی، 8 کمیٹیاں تشکیل

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی ٹھان لی، 8 کمیٹیاں تشکیل

وزیراعلیٰ نے تاجروں کی شکایت پر وزرا کی سربراہی میں 8 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں
سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی ٹھان لی، 8 کمیٹیاں تشکیل

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

سندھ حکومت نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیے وزرا کی سربراہی میں 8 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں کاروباری سہولت کاری رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ جس میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کےلیے وزرا کی قیادت میں 8 ذیلی کمیٹیاں تشکیل، کمشنر آفس میں خصوصی ڈیسک بھی بنادیا گیا۔

کمیٹی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔  اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام، ضیا لنجار، شاہد تھہیم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، اور سینر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقا اللہ انڑ سمیت مقامی حکومت، محنت اور دیگر محکموں کے مختلف صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

تاجر برادری کی نمائندگی ایم این اے اختیار بیگ، عارف حبیب، زبیر موتی والا، اور چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیر دیوان شامل تھے۔ اس کے علاوہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی، چیئرمین آباد حسن بخشی، صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری احمد عظیم علوی، صدر کاٹی جنید نقی، چیئرمین آپٹما انور عظیم اور دیگر نے کی۔

وزیراعلیٰ نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی، جو امور صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں، انہیں مقامی سطح پر حل کیا جائے گا جبکہ وہ مسائل جو وفاقی مداخلت کے متقاضی ہیں، انہیں مشترکہ طور پر اٹھایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ اس اجلاس کا مقصد کاروباری برادری کے مسائل سننا اور ان کی تجاویز کو پالیسی سازی میں شامل کرنا ہے۔ 

 وزیر اعلیٰ نے پانی، نکاسی آب اور تجاوزات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کمشنر آفس میں ایک خصوصی ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا۔

 صنعت کاروں نے 29 مقامی محصولات میں کمی کی سفارش کی جس پر وزیر اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ چیف سیکریٹری اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالنے کےلیے چیف سیکریٹری اور میئر کراچی صنعتی اداروں کے رہنماؤں کے ساتھ علیحدہ اجلاس منعقد کریں گے۔ تاجر رہنماؤں نے صنعتی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

تاجر برادری کے رہنماؤں کی باتیں سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کئی اہم کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!