سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری کیلیے سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کی بھی منظوری دی گئی۔
سندھ حکومت  نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

30 May 2024

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری کیلیے سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں اسٹیل مل کی بحالی پر زور دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ صوبائی حکومت لوئر گریڈ اسٹاف کو سستے داموں پلاٹ دے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کی خالی اراضی پر چین کی مدد سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کریں گے، یہ زون صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر بنائیں گی جہاں سے آنے والی کمائی سے اسٹیل مل کو کھڑا کیا جائے گا۔

سڑکوں پر ملبہ ڈالنے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیاگیا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں مزید 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کا اعلان کیا ، ساتھ ہی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس لینے کی بھی منظوری دی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!