سندھ میں شدید گرمی سے متعدد مور ہلاک

سندھ میں شدید گرمی سے متعدد مور ہلاک

مٹھی، تھرپارکر میں متعدد مور مر چکے ہیں جبکہ اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے
سندھ میں شدید گرمی سے متعدد مور ہلاک

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں شدید گرمی سے موروں سمیت دیگر پرندے ہلاک ہوگئے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز سے جاری شدید گرمی کے نتیجے میں متعدد مور ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 25  مردہ حالت میں مل چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مزید موروں کی اموات کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں تاکہ انہیں تلاش کیا جائے۔

موروں کی ہلاکتیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے افسر میر اعجاز تالپور نے بتایا کہ 21 موروں کو پولٹری سینٹر منتقل کیا گیا تاہم اُن میں سے صرف 10 کو ہم بچا سکے ہیں۔

دوسری جانب  موروں کی ہلاکت کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  درجنوں بیمار مور مررہےہیں، علاج کیلئے گاؤں کی سطح پر کیمپ قائم کیے جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!