سندھ پولیس کے اہلکاروں کے لئے خوشخبری

سندھ پولیس کے اہلکاروں کے لئے خوشخبری

قسطوں پر بلاسود الیکٹرک موٹر بائیک فراہمی کا آئیڈیا آئی جی سندھ کا ہے، فانڈیشن کا مقصد انسپکٹر رینک تک کے ملازمین کو مراعات فراہم کرنا ہے۔
سندھ پولیس کے اہلکاروں کے لئے خوشخبری

Webdesk

|

13 Oct 2024

کراچی: سندھ پولیس اور نیشنل پولیس فاونڈیشن کے تعاون سے انسپکٹر رینک تک کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی، محکمہ کی جانب سے بڑی مراعات فراہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن سائوتھ میں پولیس دربار منعقد کیا گیا، جہاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز سمیت افسران و جوانوں اور ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے شرکت کی۔

ایم ڈی این پی ایف عرفان زمان نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این پی ایف کا مقصد پولیس کی فلاح ہے، اہلکاروں کے لیے پلاٹ کی پہلی ڈان پیمنٹ پولیس فانڈیشن دے گی اور پولیس ہاسنگ سوسائٹی کے پہلے 2000 پلاٹس میں این پی ایف 50 ہزار روپے کی شراکت کرے گی۔

 ایم ڈی این پی ایف نے کہا کہ قسطوں پر بلاسود الیکٹرک موٹر بائیک فراہمی کا آئیڈیا آئی جی سندھ کا ہے، فانڈیشن کا مقصد انسپکٹر رینک تک کے ملازمین کو مراعات فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ فانڈیشن کی جانب سے سندھ پولیس کی فلاح کے اقدامات کو سراہتا ہوں،  مارکیٹ کے لحاظ سے سندھ پولیس کو آدھی قیمت پر فراہمی بہترین اقدام ہے، پلاٹ کی بکنگ پر 50 ہزار کی ادائیگی این پی ایف کی جانب سے کرنا قابل تعریف و ستائش ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!