سندھ پولیس کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، نوٹی فکیشن
ویب ڈیسک
|
27 Jun 2024
سندھ پولیس نے اہلکاروں کے وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹک ٹاک ویڈیوز پر محکمے نے اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے سے سختی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی یا اُس کے بعد وردی میں اگر کسی اہلکار کی ویڈیو ٹک ٹاک سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہوئی تو اُس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خلاف ورزی پر اہلکار و افسر کو نہ صرف معطل کیا جائے گا بلکہ اُس کی نوکری جا بھی سکتی ہے۔
Comments
0 comment