16 hours ago
سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے فسادات میں ملوث ہونے پر تحریک انصاف کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جس میں لکھا گیا کہ ملزمان نے جناح ہاؤس سمیت دیگر تنصیبات پر حملے کیے۔
سماعت کی صدارت اے ٹی سی جج منظور علی گُل نے کی جو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل کے اندر منعقد ہوئی۔
عدالت نے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، محمد الرشید سمیت کئی اہم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی جبکہ تمام ملزمان نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا۔
عدالت نے اگلی سماعت کے لیے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق 2 ملزمان کی انتقال ہو چکی ہے جبکہ 10 افراد فرار ہو چکے جبکہ دو ملزمان انتقال بھی کرچکے ہیں۔
Comments
0 comment