ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ہانیہ عامر نے اپنی چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جن میں انہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Webdesk

|

23 Mar 2024

مکہ المکرمہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جن میں انہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ تصاویر 23مارچ ہفتے کے روز اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی اور عمرے کی ادائیگی پر انہوں نے رب کا شکر بھی ادا کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!