سانحہ نو مئی، کے پی حکومت نے وہ فیصلہ کرلیا جو پی ٹی آئی چاہتی تھی

سانحہ نو مئی، کے پی حکومت نے وہ فیصلہ کرلیا جو پی ٹی آئی چاہتی تھی

کے پی حکومت کا نو مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
سانحہ نو مئی، کے پی حکومت نے وہ فیصلہ کرلیا جو پی ٹی آئی چاہتی تھی

ویب ڈیسک

|

27 Jun 2024

پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے سانحہ نو مئی کو صوبے کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلیے پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق قدم اٹھاتے ہوئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قرارداد کابینہ اجلاس میں منظور کی گئی۔

واضح رہے کہ سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قرارداد مشتاق غنی اور اکبر ایوب نے پیش کی تھی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں عمران خان اور بشری بی بی پر قائم مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ قرارداد میں سی سی ٹی وی پبلک کرنے کا بھی مطالبہ بھی شامل تھا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!