سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے
سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سانحہ نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پولیس، پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمات کی تفتیش کیلیے بانی پی ٹی آئی کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے جبکہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکلا نے اس کی مخالفت کی اور مقدمات سے بری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جسے جج خالد ارشد نے جاری کیا۔

فیصلے میں عدالت نے سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب پولیس اُن سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے سماعت میں شامل ہوئے اور خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اُس روز حراست میں تھا اور کسی قسم کی توڑ پھوڑ یا ہنگامہ آرائی کی ہدایت نہیں کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!