سانحہ اے پی ایس، دہشت گردی سے پاک ملک کیلیے جدوجہد ضروری ہے، بلاول بھٹو
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ قوم کی نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی، آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔ اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہے، یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، اس سانحہ نے ہمیں دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اسطرح کے واقعات کی روک تھام کیلیے وفاقی اورصوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر موثرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کو تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی ہم آہنگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیے آج اِس افسوسناک دن پر اے پی ایس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔ تجدیدِ عہد کریں کہ ہم ایک ایسے پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے جو دہشتگردی سے پاک ہو۔
Comments
0 comment