سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں آپریشنز کے دوران 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

6 Aug 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز  نے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واشک اور مستونگ میں آپریشنز کے دوران 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز  نے 6 دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!