صنم جاوید کئی ماہ کی قید کے بعد آزاد، بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

صنم جاوید کئی ماہ کی قید کے بعد آزاد، بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم
صنم جاوید کئی ماہ کی قید کے بعد آزاد، بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی   جبکہ صنم جاوید نے تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید کی رہائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

عدالت میں اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کررہی، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں، کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی۔

اس پر وکیل میاں اشفاق نے جواب دیا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گے۔

صنم جاوید کے وکیل نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ صنم جاوید کو ملک بھر میں کہیں بھی کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں درج ایف آئی ار واپس لی جائے گی، اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بیان دیا کہ اب گرفتاری نہیں ہوگی اور 2 دن میں اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات واپس لیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید نے رہائی ملنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق اور سچ کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔ صنم جاوید کی اہل خانہ کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے پارلیمنٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے، آپ کے اہل خانہ نے 14 ماہ تک قربانی دی اور مشکل وقت سہا، آپ کے بہترمستقبل کیلئے دعاگو ہوں۔

 صنم جاوید نے کہا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی، لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!