صنم جاوید پشاور میں ہائی سیکیورٹی والے علاقے سے اغوا

صنم جاوید پشاور میں ہائی سیکیورٹی والے علاقے سے اغوا

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
صنم جاوید پشاور میں ہائی سیکیورٹی والے علاقے سے اغوا

ویب ڈیسک

|

7 Oct 2025

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ شرقی پشاور میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، صنم جاوید کو پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر روکا گیا، جہاں پانچ نامعلوم افراد نے زبردستی گاڑی سے نکال کر ایک دوسری گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنما کو "پشاور کی مرکزی سڑک سے اچانک اٹھا لیا گیا"۔ ان کے مطابق، دو گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کو گھیر کر روکا اور ان کے ہمراہ موجود خواتین کے سامنے زبردستی اغوا کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنم جاوید کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!