سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے سے انکار

سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے سے انکار

الیکشن کمیشن خط منظر عام پر لے آیا ، فیصلہ محفوظ
سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے سے انکار

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر قومی اسمبلی مین مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

درخواست کی پیروی کیلیے بیرسٹر گوہر علی خان اور صاحبزادہ حامد رضا کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں انہوں نے مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سنی اتحاد کونسل کا خط بیرسٹر علی ظفر کو دے کر کہا کہ سربراہ سنی اتحاد کونسل نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور کہا ہم جنرل الیکشن نہیں لڑے نا مخصوص نشستیں چاہیئیں، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہیئیں تو آپ کیوں ان کو مجبور کر رہے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے سنی اتحاد کونسل کے خط سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنی اتحاد کونسل نے ایسے کسی خط کے حوالے سے نہیں بتایا۔

کیس میں تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!