سپریم کورٹ کے 11 ججز کو بھی دھمکی آمیز اور خطرناک سفوف والے خطوط موصول
Webdesk
|
5 Apr 2024
اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 11 ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے اور ان میں موجود کیمیکل میں آرسینک موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے مزید ججز کو لکھے گئے خط بھی سامنے آگئے ہیں، مزید ملنے والے خطوط کو وفاقی پولیس کے کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا ہے جبکہ فرانزک میں سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے، اب سپریم کورٹ کے دس ججز کو خطوط مل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے تمام خط ایک ہی تاریخ کو آئے تھے۔ کچھ ججز کو اب ملے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر جنرل نے اپنے تمام سٹاف کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ ہائی پروفائل شخصیات کے نام پر آنیوالے تمام خطوط کی سکروٹنی کی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے 6 ججز کو خطوط موصول ہوئے اور اب 5 ججز کو خط موصول ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment