سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا
ویب ڈیسک
|
6 Sep 2024
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے حوالے سے 6 جون کو محفوظ کیا جانے والا فیصلہ جاری کردیا جس میں دو ججز کے اختلافی نوٹ بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کیا اور حکومت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے عمران خان کے اعتراض کی درخواستیں مسترد کردیں۔
لارجر بینچ نے ترامیم بحال کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیاجبکہ اس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اضافی نوٹس تحریر کئے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے پرائیویٹ ملزمان کی اپیل پر ترامیم بحال کیں اور لکھا کہ وفاقی حکومت کا استحقاق نہیں تھا کہ انٹراکورٹ اپیل دائر کرے، اپیل صرف متاثرہ فریق ہی دائر کر سکتا ہے۔
متفقہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہچیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کا کام پارلیمنٹ کے گیٹ کیپر کا نہیں ہے۔
Comments
0 comment