سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں حکومتی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا
Webdesk
|
6 Jun 2024
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے نیب ترمیمی کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے جبکہ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوکر دلائل دیے۔
سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جبکہ چیف جسٹس نے آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوایا۔ جس میں نیب سے دس سال کے بجٹ کا ریکارڈ طلب کیا گیا جبکہ اس کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کردیا گیا ہے۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ کوئی بھی فریق اگر جواب جمع کرانا چاہیے تو سات روز کے اندر تحریری طور پر اپنا جواب جمع کرادے۔
Comments
0 comment