صرف عمران خان نہیں بلکہ اس کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نواز شریف
Webdesk
|
26 Nov 2025
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو جھولیاں بھر کر مینڈیٹ دے کر بٹھایا گیا جس نے داخلی اور خارجی معاملات سب خراب کردیے تھے۔
اللہ کا شکر ہے اب فتنے اور خرابی کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔یہ بات انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی، عوام نے ضمنی انتخابات میں جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا، ارکان اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ جھوٹ، گالم گلوچ بدتمیزی اور فتنہ کی سیاست کو شکست ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میرٹ پر کام ہورہا ہے، ترقیاتی کام ہورہے ہیں، لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں، گرین بسیں چل رہی ہیں، امن و امان کی حالت بہتر ہوگئی، مذاہب کی تفریق کے بغیر راشن کارڈ مل رہے ہیں اور مزید منصوبے ابھی سامنے آئیں گے۔
Comments
0 comment