12 hours ago
اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی ہڑتال، کراچی کی مارکیٹیں بھی بند

ویب ڈیسک
|
7 Apr 2025
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری بدترین جارحیت رکوانے اور مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے عالمی سطح پر ہڑتال کی جائے گی۔
فلسطین میں موجود امن پسند گروپوں اور تنظیموں نے عالمی سطح پر اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلیے دنیا بھر میں ایک روز کیلیے تمام کاروباری مراکز بند کرانے کی اپیل کی ہے۔
ایک اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور پناہ گزین کیمپ، بیرون ملک میں مقیم لوگ، فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کرنے والے سب اس ہڑتال میں شریک ہوں۔
فلسطینی تنظیموں کے مطابق غزہ کی صورت حال معمولی واقعہ نہیں بلکہ سانحہ ہے جس میں نسل کشی کی جارہی ہے، اسرائیل سنگین جرائم کر کے اب تک ہزاروں لوگوں بشمول بچوں اور خواتین کو شہید کرچکا ہے۔
تنظیم نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اپنی حکومتوں پر زور دیں اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور اُن سے غزہ کی بربریت کا جواب بھی لیا جائے۔
دوسری جانب کراچی کی تاجر برادری نے کل فلسطینیوں پر ہونے والی مظالم پر مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ موبائل، الیکٹرانک، کریانہ، کپڑوں اور دیگر اشیا کی جرنل مارکیٹیں بھی کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق شہر بھر کی موبائل مارکیٹس، بولٹں، جوڑیا بازار، کپڑوں وغیرہ کی مارکیٹیں اور مالز بند رہیں گے۔
Comments
0 comment