اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، بانی پی ٹی آئی کا انکشاف

اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، بانی پی ٹی آئی کا انکشاف

اعظم سواتی صبح 7 بجے میرے پاس ائے اور کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے
اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، بانی پی ٹی آئی کا انکشاف

Webdesk

|

9 Sep 2024

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر 22اگست کا جلسہ ملتوی کیا تھا، اسٹیبلیشمینٹ نے اعظم سواتی کے ذریعے جیل میں گارنٹی دی تھی کہ اگر جلسہ ملتوی کردیں تو 8 ستمبر کے جلسے کو پوری طرح سہولت فراہم کریں گے۔

نئے توشہ خانہ ریفرنس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔

 اعظم سواتی صبح 7 بجے میرے پاس ائے اور کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے درخواست کی کہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کریں، اسٹیبلشمنٹ نے ضمانت دی تھی کہ 8 ستمبر جلسہ میں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔

 اسی پیغام پر پاکستان کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، پیغام دیا گیا تھا ایک جانب کرکٹ میچ دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا اسلام اباد میں احتجاج ہے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے، گارنٹی دی گئی تھی کہ جلسے کے لیے این او سی دیا جائے گا اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 لیکن انھوں نے جلسے کو روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی اور پھر کہا گیا کہ سات بجے جلسہ ختم کریں، قاضی فائز عیسی کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو ملکی تاریخ کی بھرپور سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔

 قاضی فائز عیسی ملکی تاریخ کا ایک جانبدار ترین جج ہے، سپریم کورٹ ایک ہی ادارہ بچا ہے جس کی تباہی کی کوشش ہو رہی ہے فراڈ الیکشن کو بچانا چاہتے ہیں انتخابی دھاندلیوں کے کھلنے سے ڈرے ہوئے ہیں۔

 راولپنڈی کے کمشنر نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملے ہوئے تھے، نو مئی کی جوڈیشل انکوائری بھی اسی لیے نہیں ہو رہی کیونکہ قاضی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، جنرل عاصم منیر نے تحریری طور پر لندن معاہدہ کیا۔

 ایگریمنٹ تھا کہ پی ٹی ائی کو ختم کیا جائے گا اور ہمارے خلاف کیسز بنائے جائیں گے، عاصم منیر کو پیغام بھجوایا تھا کہ مجھے لندن ایگریمنٹ کا علم ہے۔

 عاصم منیر نے کہا تھا کہ فکر نہ کریں میں نیوٹرل رہوں گا، یحییٰ خان نے کرسی بچانے کے لیے ملک کو تڑوایا ہزاروں لوگوں کو قتل کروایا، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ یہ بتاتی ہے میں یہ نہیں کہہ رہا، 160 نشستیں جیتنے والی جماعت کے خلاف اپریشن کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!