سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کا پلان سامنے آگیا
Webdesk
|
14 May 2024
حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے اب باقاعدہ اقدامات شروع کردیے ہیں جس کے لیے قانون بنایا جارہا ہے اور اس کا مسودہ بھی تیار ہوگیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشريات نے كافی اسٹيك ہولڈز سے مشاورت كے بعد سوشل میڈیا پر قانون سازی کے حوالے سے ڈرافٹ بھيجا تھا جو آج منظورہ كے ليے وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس ڈرافٹ ميں ڈيجيٹل حقوق كے حوالے سے اتھارٹی كے قيام كی تجويز پيش كی گئی اور رہنما اصول بھی متعين كيے گئے ہيں، جو آئين پاكستان كے آرٹيكل 19 كے عين مطابق ہيں۔
انہوں نے کاہ کہ اس كے باوجود وزيراعظم كی رائے تھی جس كی كابينہ اراكين نے بھی تائيد كی كہ قانون سازی ميں سياسی اتفاق رائے ضروری ہے اس لیے اب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں اتحادی جماعتوں كی نمائندگی اور رضامندی بھی شامل ہوگی اور یہ کمیٹی ایک ہفتے ميں رپورٹ پيش كرے گی۔
Comments
0 comment