سوشل میڈیا کی محبت، بھارتی نوجوان محبوبہ سے ملنے پاکستان پہنچ کر گرفتار ہوگیا
ویب ڈیسک
|
2 Jan 2025
بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت بھری کہانی سامنے آئی، سوشل میڈیا کے ذریعے قربت کے بعد وہ اپنی محبوبہ سے ملنے غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچا مگر اُسے داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بادل بابو پاکستانی لڑکی سے محبت میں مبتلا ہیں۔
وہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے خواہش مند تھے جس کے لیے انہوں نے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کی اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اُسے گرفتار کرلیا۔
تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بادل کو پاکستانی لڑکی سے محبت ہو گئی تھی۔ دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، اور ان کی آن لائن دوستی رومانس میں بدل گئی، جس کے بعد وہ لڑکی سے ملنے کیلیے پاکستان پہنچا مگر بدقسمتی سے وہ گرفتار ہوگیا۔
اس سے قبل سرحد پار کی محبت کی کہانی میں چار بچوں کی پاکستانی ماں سیما حیدر نیپال کے راستے بھارت پہنچیں اُن کی محبت کا آغاز پب جی گیم سے ہوا تھا۔
Comments
0 comment