سائفر کیس میں سزا سننے کے بعد عمران خان نے عدالت میں کیا کہا؟

سائفر کیس میں سزا سننے کے بعد عمران خان نے عدالت میں کیا کہا؟

سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی
سائفر کیس میں سزا سننے کے بعد عمران خان نے عدالت میں کیا کہا؟

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2023

عدالتی عملے نے سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کی تصدیق کردی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ٹرائل کی ان کیمرہ سماعت کی ایف آئی اے درخواست پر کل دلائل طلب کرلیے ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے عملے کے مطابق سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

عدالت کے استفسار نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا۔ تاہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے فرد جرم کی کارروائی پر دستخط اور انگوٹھے لگانے سے انکار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا میں نے صحیح طریقے سے فرد جرم نہیں پڑھی۔

عدالت نے دستخط نہ کرنے کو عدالتی آرڈر کا حصہ بنا دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی وکلا نے فرد جرم کی کارروائی سے انکار کیا تھا جبکہ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے فرد جرم کی کارروائی کی تصدیق کی تھی۔

 ایف آئی اے نے ٹرائل کی کاروائی ان کیمرہ کرنے کی درخواست پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کو کل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے۔

 آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج نے احکامات جاری کیے۔ سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ ہو گا یا نہیں ؟ اہم فیصلہ کل ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!