3 hours ago
سی سی ڈی کی کارروائی، ساتھیوں کی فائرنگ سے 5 منشیات فروش ہلاک
ویب ڈیسک
|
24 Dec 2025
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے بتایا ہے کہ منگل کے روز دو مختلف واقعات میں پولیس حراست میں موجود پانچ مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی کے مطابق یہ واقعات اُس وقت پیش آئے جب ملزمان کو منشیات کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
محکمے کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کا مقصد گرفتار افراد کو چھڑوانا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ طور پر ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور سی سی ڈی کی ٹیم ملزمان عاشق، عظیم، خرم اور اسلم کو منشیات کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں پانچ ملزمان ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment