سیالکوٹ میں احمدیہ پروفیسر مذہبی عقیدے کیوجہ سے ملازمت سے برطرف
ویب ڈیسک
|
25 Sep 2024
احمدیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کو سیالکوٹ کے سپیریئر کالج سمبڑیال سے اس وقت نکال دیا گیا جب طلباء نے ان کے عقیدے کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ تنازع 9 ستمبر کو اس وقت شروع ہوا جب طلباء نے پروفیسر پر احمدی ہونے کا الزام لگایا۔
اس پیش رفت کو ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے مائیکروبلاگنگ اکاؤنٹ X پر 11 ستمبر کو شیئر کیا تھا۔
سعد جرال نامی صارف نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں سینکڑوں طلبہ کو پروفیسر کے خلاف احتجاج کرتے اور نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ پروفیسر کالج میں 11 سال سے ملازمت کررہے تھے جہاں وہ اردو اور مطالعہ پاکستان پڑھاتے تھے۔
کالج کے ایک اور استاد نے تصدیق کی کہ پروفیسر کو مذہبی عقائد کیوجہ سے نکالا گیا ہے۔
Comments
0 comment